1 جولائی 2013 - 19:30
اقتصادی پابندیوں کے باوجود موسم بہار میں ایران نے 9.7 ارب ڈالر کی اشیاء برآمد کی ہیں

ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے باوجود، 2013 کے موسم بہار میں تہران نے 9 ارب ڈالر سے زائد کی غیر تیل کی مصنوعات برآمد کی ہیں۔

ابنا: رواں ایرانی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران کہ جو 21 مارچ سے شروع ہوا ہے 9.751 ارب کی  گیس سمیت غیر تیل کی اشیاء برآمد کی گئیں، غیر تیل کی برآمدات کا کل وزن دو کروڑ سولہ لاکھ  ٹن سے زیادہ تھا۔ایران نے تین ماہ کے دوران 9.395 ارب ڈالر قیمت کی اشیاء بھی در آمد کیں کہ جن کا وزن 66 لاکھ ٹن سے زائد تھا۔ایران نے 2013 کے موسم بہار میں 34 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی قیمت کا میتھنول کہ جسے میتھائل الکوحل بھی کہتے ہیں، 29 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی قیمت کا خام لوہا اور 29 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی قیمت کا بٹومن بر آمد کیا۔گیس اور پیٹرول کے علاوہ مذکورہ تین اشیاء ایران کی اہم برآمدات تھیں۔ایران نے 2013 کے موسم بہار میں 2.96 ارب ڈالر کی گیس، 2.542 ڈالر کی قیمت کی پیٹروکیمیکل مصنوعات اور 5.112  ارب ڈالر کا دیگر سامان برآمد کیا۔2013 کے موسم بہار میں پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمد میں 8.8 فیصد اضافہ، دیگر اشیاء کی برآمد میں 6.88 فیصد اضافہ اور گیس کی برآمد میں 15 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔چین، عراق، متحدہ عرب امارات، افغانستان اور ہندوستان، ایران سے غیر تیل کی مصنوعات کی درآمد کرنے والے اہم ممالک ہیں۔موسم بہار 2013 میں ایران نے 60.9 کروڑ ڈالر کی قیمت کے چاول، 46 کروڑ کا تیل، 38.2 کروڑ کے گیہوں، 25.2 کروڑ کا مکئی کا چارہ اور 25.2 کروڑ ڈالر کا لوہا اور اسٹیل درآمد کیا ہے۔ یہ اشیاء ایران کی اہم درآمدات ہیں۔متحدہ عرب امارات 1.785 ڈالر کی غیر تیل کی مصنوعات بر آمدی کے ساتھ ایران کو غیر تیل کی مصنوعات بر آمد کرنے والے ملکوں میں سر فہرست ہے۔  اس کے بعد چین، ہندوستان، جنوبی کوریا، اور ترکی آتے ہیں۔......./169